Posts

تعارفی تبصرہ مصنفین صحاح ستہ مولانا محمد ارقم رضا برکاتی ازہری فاضل جامعہ احسن البرکات، مارہرہ مقدسہ مدیر سہ ماہی القلم

Image
تعارفی تبصرہ   مصنفین صحاح ستہ  مولانا محمد ارقم رضا برکاتی ازہری    فاضل جامعہ احسن البرکات، مارہرہ مقدسہ ، مدیر : سہ ماہی القلم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم قرآن کریم، دین کے جملہ گوشوں کا مصدر اول ہے۔ اور حدیث رسول(ﷺ)، مصدر ثانی۔ حدیث شریف کے بنا ،قرآن کریم، اسلام، اور احکام اسلام کو سمجھنا نا ممکن ہے۔ زمانۂ رسالت سے لے کر آج تک، مسلمانوں نے، حدیث شریف کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صحابۂ کرام، تابعین کرام، -رضوان اللہ علیہم اجمعین-، اور ان کے بعد ائمۂ کرام نے اپنی پوری پوری زندگیاں خدمتِ حدیث کے لیے وقف کر دیں۔ محدثین عظام میں چھ ہستیوں: (1) امام محمد بن اسماعیل بخاری (ت: ٢٣١ھ)،  (2) امام مسلم بن حجاج (ت: ٢٦١ھ) (3) امام ابو داؤد سجستانی (ت: ٢٧٥ھ)  (4) امام محمد بن عیسی ترمذی (ت: ٢٩٩ھ)،  (5) امام احمد بن شعیب نسائی (ت: ٣٠٣ھ)،  (6) امام ابن ماجہ قزوینی (ت: ٢٧٣ھ)؛ کو اور ان کی کتب ستہ: صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابو داؤد، سنن ترمذی، سنن نسائی، اور سنن ابن ماجہ کو سب سے زیادہ شہرت و مقبولیت ملی۔ حدیث شریف کے لیے یہ ...

ذکر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ از مولانا عمران رضا عطاری بنارسی

Image
ذکر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ (از مولانا عمران رضا عطاری مدنی (بنارس) حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے نہایت محترم عزیز صحابی ہیں، آپ کاتب وحی ہیں، آپ کے فضائل خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائے ہیں، آپ اسلام کے پہلے بادشاہ ہیں، آپ کے دور سلطنت میں مسلمانوں کو بڑی عظیم فتوحات اور کامیابیاں نصیب ہوئیں، آپ کے فضائل و مناقب بیان کرنا، نہ صرف اسلاف کرام کا طریقہ رہا بلکہ خود دو جہاں کی تاجدار صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے آپ کی مدحت سرائی کی، آپ کو کئی مواقع پر دعاؤں سے نوازا۔ آپ سچے عاشق رسول، اہل بیت کے شیدائی، اور آنے والے لوگوں کے لیے رہنما کی حیثیت کے حامل ہیں، اب آئیے موضوع کی طرف !  قبلہ امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ اس پر فتن دور کی عظیم علمی و روحانی شخصیت ہیں، آپ کے تجدیدی کارنامے معاصرین پر مخفی نہیں، ماضی قریب میں جس طرح سازش کے ساتھ لوگوں کے دلوں سے صحابی نبی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی محبت نکال کر، ان کا بغض سینوں میں بھرا...

سیرت صدیق اکبر رضی الله تعالی عنہ از محمد کامران رضا گجراتی متعلم درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ احمدآباد گجرات

Image
سیرت صدیق اکبر رضی الله تعالی عنہ از :- محمد کامران رضا گجراتی (متعلم درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ احمدآباد گجرات) پیارے اسلامی بھائیو! تمام انبیاء و رسول کے بعد جہانِ عالم میں سب سے افضل واعلیٰ شخصیات صحابہ کرام کی ہیں۔ یہ وہ نفوس قدسیہ ہیں۔ جنہوں نے حضورﷺ سے بلاواسطہ شرف تعلیم حاصل کیا۔ اور دین کی اشاعت میں بے شمار مصائب وآلام اٹھائے۔ صحابہ کرام کی دوسروں سے فضیلت اور بااہم مراتب کی تفصیل کا خلاصہ کچھ یوں ہیں۔ تمام انبیاء و مرسلین کے بعد تمام مخلوق الہی انس و جن و ملک (یعنی انسان جن اور فرشتوں) سے افضل امیرالمؤمنین، محبوب حبیب خدا، صاحب صدق و صفا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں،ان کے بعد فاروق اعظم، پھر حضرت عثمان غنی، پھر مولا علی، پھر عشرہ مبشرہ، پھر اہل بدر، پھراہل احد، پھر اہل بیعت رضوان، پھر تمام صحابہ کرام۔ یہی وہ عظیم گروہ ہے جن کے بارے میں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ”وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى “ (قرآن) اسی طرح دوسری جگہ پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے ”رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ“ (قرآن)اسی طرح اس عظیم گروہ کے فضائل و خصائل اور شمائل قران و حدی...

سیرت جلالۃ العلم محمد کامران رضا متعلم جامعۃ المدینہ فیضان عطاۓ عطار احمدآباد گجرات

Image
سیرت جلالۃ العلم از :- محمد کامران رضا  (متعلم جامعۃ المدینہ فیضان عطاۓ عطار احمدآباد گجرات) اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ کہ کسی بھی شخصیت کی شہرت و پہچان کے پیچھے خاندان کا پس منظر داخل ہوتا ہے۔ لیکن یہ ایک مسلم حقیقت ہے، کہ بعض افراد اپنے خاندان سے قطع نظر صرف اور صرف اپنے فضل و کمال علم و عمل کی بنیاد پر پوری دنیا میں عزت و شہرت کے حامل بن جاتے ہیں۔ اللہ پاک ہر دور میں ایسے افراد پیدا کرتا ہے۔ جو محض اپنی جدوجہد،شوق ولگن،علم و حکمت اور فکر و تدبر کا آفتاب بن کر علما و فضلائے زمانہ کے لیے مرجع و ماوی ثابت ہوتے ہیں۔ ایسی شخصیات بہت کم ہوتی ہیں۔ جوعلم و حکمت، تحقیق وتدقیق، تلاش و جستجو کا سرمایہ رکھنے کے ساتھ ساتھ خلوص و للہیت، اخلاق و اطوار، شفقت ورافت، توضیح اور سادگی کے پیکر بھی ہو لیکن دنیا کبھی بھی اہل اللہ اور عارف باللہ سے خالی نہ رہی۔  ماضی قریب میں ایک ایسی علمی و روحانی شخصیت جو شہر مرادآباد کے مشہور قصبہ ”بھوج پور“ میں پیدا ہوئی۔ جس کو بچپن میں لوگوں نے ”عبد العزیز“ کے نام سے یاد کیا۔ دھیرے دھیرے وہ حافظ قرآن بنا۔ بعد میں وہ علم و حکمت اور زہد و تقوی کا پیکر بن...

ایک نئی کتاب دفاع صحابہ مرتب مولانا فرحان المصطفیٰ نظامی مدنی

Image
ایک نئی کتاب دفاع صحابہ  مرتب :  مولانا فرحان المصطفیٰ نظامی مدنی ✍🏻تبصرہ نگار: عمران رضا عطاری مدنی (بنارس) ◉~ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~◉           یوں تو صدیوں سے صحابہ کرام کی شان و عظمت میں کتابیں تصنیف ہوتی آرہی ہیں، ابتدائی ادوار میں احادیث کی مختلف کتب میں فضائل الصحابہ کے عنوان سے صحابہ کرام کے مجموعی اور انفرادی فضائل بیان ہوتے رہے، پھر علما نے مستقل صحابہ کرام کے فضائل میں لکھنا شروع کیا، جس میں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی "فضائل الصحابہ" مشہور و معروف ہے، یوں سلسلہ چلتا رہا، ہر دور کی ضرورت و تقاضے کے مطابق صحابہ کی شان میں لکھا جاتا رہا، بالخصوص جس زمانہ میں روافض سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر تبرا کرنے لگے تو علما نے ان کی شان میں بیان کردہ احادیث اور فضائل کو نہ صرف لوگوں میں زبانی بیان کیا بلکہ تحریری میدان میں بھی اس کے جلوے بکھیرے۔  جب حضرت مولی علی رضی اللہ عنہ کی شان میں چہ می گوئیاں کی گئیں تو ان کی شان میں کئی کتابیں معرض وجود میں آئیں، جب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ناموس پر حملہ ہونے لگا تو...

جرح و تعدیل کچھ ابتدائی باتیں جرح و تعدیل کی تعریفات فن حدیث جرح و تعدیل

Image
جرح و تعدیل کچھ ابتدائی باتیں   جرح و تعدیل کی تعریفات  جرح کا لغوی معنی زخمی کرنا ہے ۔ جب کہ اصطلاحی معنی ہے : وصف متى التحق بالراوي أو الشاهد سقط الاعتبار بقوله وبطل العمل به . ایسا وصف جو راوی یا شاہد (گواہ) کے ساتھ لاحق ہو تو اس کے قول کا اعتبار ساقط ہو جائے اور اس پر عمل باطل ۔  جرح کی یہ بھی تعریف کی گئی ہے : الطعن في الراوي بما يخل بعدالته أو ضبطه . راوی میں ایسا عیب بیان کرنا جو اس کی عدالت یا ضبط میں مخل ہو۔  (اکمال تہذیب الکمال، ج:۱، ص:۵)  تعدیل کا لغوی معنیٰ ترازو برابر کرنا ، تزکیہ کرنا ۔  جب کہ اصطلاحی معنی ہے : وصف متى التحق بالراوي أو الشاهد اعتبر قولهما و أخذ به . ایسا وصف جو جو راوی یا شاہد کو لاحق ہو تو ان کا قول معتبر ہو جائے یا اسے لے لیا جائے (یعنی اس پر عمل ہو)۔   (اکمال تہذیب الکمال، ج:۱، ص:۵) دوسری تعریف : تزكية الراوي والحكم عليه بأنه عدل أو ضابط . راوی کا تزکیہ (اس طرح تعریف) کرنا یا حکم لگانا کہ وہ عادل یا ضابط ہے۔   (منہج النقد ، ص:۹۲) جرح کا حکم : محدّثِ اشرفیہ علامہ صدر الوریٰ قادری مصباحی اپنی مشہور و مع...