Posts

Showing posts from May, 2024

تمام عاشقان تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کو عرس *حضرت تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان ازہری* رحمہ اللہ بہت بہت مبارک ہو ۔ مدنی دینا

Image
تمام عاشقان تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کو عرس حضرت تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان ازہری رحمہ اللہ بہت بہت مبارک ہو ۔   خوشخبری خوشخبری خوشخبری  حضرت کے عرس مبارک پر ہم پیش کررہے ہیں آپ کے لیے حضور تاج الشریعہ کی سیرت پر مختصر اور جامع رسالہ بنام "فیضان تاج الشریعہ" جس میں آپ حضرت کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو پڑھ سکیں گے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی شیئر کریں !  Download PDF  پیش کش : مجلس تصنیف و تالیف انڈیا مرتّب : عمران رضا عطاری مدنی بنارسی شعبہ : اختصاص فی الحدیث، مرکزی جامعۃ المدینہ ناگپور  اس رسالے پر خلیفۂ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی مطیع الرحمن رضوی صاحب حفظہ اللہ (استاذ و مفتی دار العلوم مدینۃ العلوم بنارس) نے نظر ثانی بھی فرمائی ہے۔ 

لا محالة کی نحوی ترکیب

Image
*" لا محالة " کی نحوی ترکیب* شرح تہذیب میں اس کا استعمال ہوا ہے فَأَحَدُ الفكرين خطاء حينئذ لا محالة. " محالة" مصدر میمی ہے  اور "لا" کا اسم ہے اس کی خبر اکثر محذوف ہوتی ہے یعنی "موجودٌ"

فعل لازم سے فعل مجہول؟

Image
 *فعل لازم سے فعل مجہول؟* 🥹 ✍️کہا جاتا ہے کہ فعل لازم سے فعل مجہول نہیں آتا۔۔۔یہ درست نہیں۔ فعل لازم سے بھی فعل مجہول آتا ہے البتہ اس کی نسبت مفعول بہ صریحی کی طرف نہیں ہوسکتی۔۔ 👈مفعول بہ غیر صریحی کیv طرف ہو سکتی ہے ۔ جیسے ذُهِبَ بِزَيْدٍ 👈مصدر متصرف مختص كى طرف بھی ہو سکتی ہے جیسے سَيْرَ سَيْرٌ طويلٌ 👈ظرف متصرف مختص كى طرف بھی ہو سکتی ہے جیسے جُلِسَ مكانٌ رَحْبٌ 

ماشاءاللہ کی ترکیب

Image
 * ماشاءاللہ کی ترکیب* ما:اسم موصول مبتدا شاءاللہ:شاء فعل،اسم جلالت فاعل فعل و فاعل مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ۔۔ مبتدا کی خبر کان محذوف ہے کان:فعل ماضی ھو ضمیر فاعل فعل و فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر خبر مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ یا کائنٌ خبر محذوف ہے کائنٌ:اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل فاعل سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ _____________________ ماشاءاللہ کی دوسری ترکیب ما:اسم موصول خبر شاءاللہ:شاء فعل،اسم جلالت فاعل فعل و فاعل مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ۔۔ مبتدا محذوف ہے اور وہ ہے ھٰذا مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ نوٹ:ما کے موصولہ ہونے کی صورت میں عائد محذوف ہے اصل میں یوں تھا ماشاءہ اللہ کان او کائن ________________________ ماشاءاللہ کی تیسری ترکیب ما اسم شرط مفعول بہ مقدم شاءاللہ: شاء فعل اسم جلالت فاعل۔ فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ مقدم سے ملکر جملہ فعلیہ کر شرط جزا محذوف کی اور وہ ہے کان کان:کان فعل ھو ضمیر فاعل فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ ہوکر جزا۔۔۔ شرط و جزا ملکر جملہ شرطیہ

لفظ اشياء کی تحقیق

Image
*لفظ اشياء کی تحقیق*  «اشياء» کے متعلق 5 مذاھب ہیں: 1️⃣ پہلا مذھب امام سیبویہ، خلیل، مازنی اور جمہور بصریین کا ہے کہ یہ اسم جمع ہے( جو جمع نہ ہو پر جمع کا معنی دے)، اس کی اصل شیئاء بروزن حمراء ہے، دو ہمزہ جمع ہونے کی وجہ سے ثقل پیدا ہوا تو اہل عرب نے اسے بدل کر اشیاء کر دیا، یہی وجہ ہے کہ یہ اسم ممدود ہونے کی وجہ سے غیر منصرف پڑھا جاتا ہے۔ 2️⃣ امام فراء نے کہا کہ اشیاء یہ شیء کی جمع ہے اور شیء کی اصل شَيِّئ بروزن فَيْعِل ہے پھر تخفیفا شیء کردیا گیا جیسے مَيّت سے میت، تو اس کی اصل أَشْيِئاء بروزن افعلاء پھر ثقل کی وجہ سے پہلے ہمزہ کو یاء سے بدل دیا گیا تو اشییاء ہو گیا اب دو یاء جمع ہوگئے تو تخفیفا پہلی یاء کو گرا دیا گیا تو اشیاء ہو گیا۔ 3️⃣ امام اخفش نے کہا اشیاء یہ شیء کی جمع ہے نہ کہ شَيِّئ کی، اصل میں أَشيئاء تھا، پھر اشییاء پھر اشیاء کردیا گیا۔ 4️⃣ امام کسائی اور ابو حاتم نے کہا کہ یہ شیء کی جمع ہے افعال کے وزن پر جیساکہ بیت کی جمع ابیات اور ضیف کی جمع ابیات آتی ہے یعنی اشیاء اپنی اصل پر ہے، (أجمع البصريون وأكثر الكوفيين على أن قولَ الكسائي خطأ)۔ 5️⃣ اشیاء یہ شَ...

غالباً کی نحوی ترکیب

Image
* غالباً کی نحوی ترکیب*   (1) منصوب بنزع الخافض ہے جیسے يُسَافِرُ أخی غَائِباً يَوْمَ الخَمِيسِ یعنی فی الاغلب ۔ ترجمہ :- میرے بھائی صاحب عموما جمعرات کے دن سفر کرتے ہیں ۔  (۲) مفعول فیہ ظرف زمان کی تاویل میں ہے جیسے اَزُورُ استادی یوم الخميس غالبا ایْ في غالب الأوقات (میں اکثر جمعرات کے دن اپنے استاذ سے ملاقات کرتا ہوں) 

تعلیم و تربیت کی ضرورت و اہمیت

Image
*تعلیم و تربیت کی ضرورت و اہمیت* حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:  تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور تم میں سے ہرایک سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال کیا جائے گا پس شہر کا حکمران لوگوں پرحاکم ہے اس سے اس کے ماتحت لوگو ں کے بارے میں پوچھا جائے گا اور مرد اپنے گھر والوں پر حاکم ہے اور اس سے اس کی بیوی کے بارے میں اور ان(غلام لونڈیوں ) کے بارے میں پوچھا جائے گاجن کا وہ مالک ہے۔ ( الأدب المفرد، ج:۱، ص:۸۱، الحدیث:۲۰۶) مذکورہ بالا حدیث میں اگرچہ ہر بڑے کو اپنے ماتحت کو علم سکھانے کا فرمایا ہے لیکن والدین پر اپنی اولاد کی ذمہ داری چوں کہ سب سے زیادہ ہے اس لیے ان کو بطورِ خاص تاکید فرمائی گئی ہے ، چنانچہ حضرت عثمان الحاطبی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمررَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَاکو سنا کہ آپ ایک شخص کو فرما رہے تھے: أَدِّبِ ابْنَكَ، فَإِنَّكَ مَسْئُولٌ عَنْ وَلَدِكَ، مَاذَا أَدَّبْتَهُ؟ وَمَاذَا عَلَّمْتَهُ؟ وَأَنَّهُ مَسْئُول...

ماء کی صرفی تحقیق

Image
مَاءٌ اصل میں مَوَهٌ تھا، واؤ متحرک ماقبل مفتوح تھا تو واؤ کو الف سے تبدیل کر دیا تو مَاهٌ ہوگیا پھر خلاف قیاس ہا کو ہمزہ سے بدل دیا تو مَاءٌ ہوگیا۔۔۔ اور یہ ہا کو ہمزہ سے بدلنا ایسے ہی ہے جیسے اِيَاكَ میں ہمزہ کو ہا سے بدل کر ھِيَّاكَ پڑھنا۔۔۔ بعض متقدمین نے اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ کو هِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ بھی پڑھا ہے ۔۔۔ معنی: پانی مادہ: م و ہ دلیل: یہی مادہ ہے اس پر دلیل یہ ہے کہ اس سے اسم مصغر مُوَيْهٌ آتا ہے اور اور جمع مکسر مِيَاهٌ اور اَمْوَاهٌ آتی ہے ۔۔۔ 

حیات صدر الفاضل بدر المماثل سید محمد نعیم الدین مرادآبادی،از قلم محمد مختار الحیدری۔

Image
حیات صدر الفاضل بدر المماثل۔ از قلم محمد مختار الحیدری پروردگار عالم نے اپنے دین کی حفاظت و صیانت کے لیے بے شمار علماو مفکرین پیدا کیے، جو اپنی خدا داد صلاحیتوں پر مسلک حق اور دین حنفیت کی خدمت سر انجام دیتے رہے انہیں عظیم شخصیتوں میں صدر الافاضل بدر الاماثل علامہ سید محمد نعیم الدین مراد آبادی بات کا اسم گرامی سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔  * تاریخی نام: غلام مصطفیٰ* آپ اسم مبارک: *سید محمد نعیم الدین*  *لقب: اہل السنت والجماعہ آپ کو صدر الفاضل، بدر المماثل، استاذ العلماء لے لقب سے یاد کرتے ہیں*۔  * والد محترم : مولانا سید معین الدین مرادآبادی*  * ولادت باسعادت: ۔ ٢١ صفر المظفر / یکم جنوری ١٣٠٠ھ /١٨٨٣ء*    *آپ کے آباؤ اجداد مشہد شریف کے رہنے والے تھے*، اورنگ زیب عالمگیر رحمتہ اللہ علیہ کے عہد مبارک میں مشہد سے آئے اور بڑے جلیل المناصب عہدوں پر فائز رہے، حضرت عالمگیر نے آپ کے اجداد کرام کا بڑا اعزاز و احترام کیا، بڑی بڑی جاگیریں عطا فرمائیں، جو نسلاً بعد نسل اس کا کچھ حصہ آپ کے ورثہ میں بھی آیا، یہ خاندان ہمیشہ علم و فضل کا آفتاب اور علوم و فنون...