مختصر تعارف اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ

مختصر تعارف اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ۔ ولادت باسعادت مجدد اعظم، امام اہلسنت حسان الهند اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ 10سوال المکرم 1272ھ بروز شنبہ وقت ظہر مطابق 14 جون 1856ء کو بر یلی شریف محلہ جسولی انڈیا میں پیدا ہوئے ۔ آپ کا نام محمد ، آپ کے دادا نے احمدرضا کہہ کر پکارا اور اسی سے مشہور ہوئے آپ کے جد امجد مولا نا محمد رضا علی خان رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے والد مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ اپنے زمانہ کے پایہ کے بزرگ تھے۔ (حیات اعلی حضرت، ج1، ص44) تعلیم اور وقت حافظہ رسم بسم اللہ خوانی کے بعد اعلی حضرت کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہو گیا ، آپ کی عمر چار برس کی تھی جب کہ عموماً دوسرے بچے اس عمر میں اپنے وجود سے بھی بے خبر رہتے ہیں؛ قرآن مجید ناظرہ ختم کر دیا، چھ سال کی عمر مبارک میں ربیع الاول شریف کے مہینے میں منبر پر جلوہ افروز ہو کر میلاد النبی صلى الله علیہ وسلم کے موضوع پر ایک جلسے میں تقریر فرما کر علمائے کرام اور مشائخ عظام سے تحسین و آفرین کی داد وصول کی۔ اسی عمر میں آپ نے بغداد شریف کے بارے میں سمت معلوم کر لی پھر تادم حیات بلده مبارکہ غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ ...