سیرت صدیق اکبر رضی الله تعالی عنہ از محمد کامران رضا گجراتی متعلم درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ احمدآباد گجرات

سیرت صدیق اکبر رضی الله تعالی عنہ از :- محمد کامران رضا گجراتی (متعلم درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ احمدآباد گجرات) پیارے اسلامی بھائیو! تمام انبیاء و رسول کے بعد جہانِ عالم میں سب سے افضل واعلیٰ شخصیات صحابہ کرام کی ہیں۔ یہ وہ نفوس قدسیہ ہیں۔ جنہوں نے حضورﷺ سے بلاواسطہ شرف تعلیم حاصل کیا۔ اور دین کی اشاعت میں بے شمار مصائب وآلام اٹھائے۔ صحابہ کرام کی دوسروں سے فضیلت اور بااہم مراتب کی تفصیل کا خلاصہ کچھ یوں ہیں۔ تمام انبیاء و مرسلین کے بعد تمام مخلوق الہی انس و جن و ملک (یعنی انسان جن اور فرشتوں) سے افضل امیرالمؤمنین، محبوب حبیب خدا، صاحب صدق و صفا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں،ان کے بعد فاروق اعظم، پھر حضرت عثمان غنی، پھر مولا علی، پھر عشرہ مبشرہ، پھر اہل بدر، پھراہل احد، پھر اہل بیعت رضوان، پھر تمام صحابہ کرام۔ یہی وہ عظیم گروہ ہے جن کے بارے میں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ”وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى “ (قرآن) اسی طرح دوسری جگہ پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے ”رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ“ (قرآن)اسی طرح اس عظیم گروہ کے فضائل و خصائل اور شمائل قران و حدی...