اگر تلاوتِ قرآن کے دوران اذان ہو تو تلاوت کریں یا اذان کا جواب دیں؟

 دورانِ تلاوت اذان شروع ہوجائے تو کیا کریں ؟

  تاریخ:

 26ذوالقعدۃ الحرام 1444 ھ/15جون2023 ء

  مجیب:

 سید مسعود علی عطاری مدنی

  فتویٰ نمبر:

 Web-905

  سوال:

 اگر تلاوتِ قرآن کے دوران اذان ہو تو تلاوت کریں یا اذان کا جواب دیں؟

  جواب:

 اگر قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے ہوئے اذان شروع ہوجائے, تو تلاوت روک کر اذان سنیں اور اذان کا جواب دیں۔ صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”جب اذان ہو، تو اتنی دیر کے ليے سلام کلام اور جواب سلام ، تمام اشغال موقوف کر دے یہاں تک کہ قرآن مجید کی تلاوت میں اَذان کی آواز آئے، تو تلاوت موقوف کر دے اور اَذان کو غور سے سُنے اور جواب دے۔“(بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 473، مکتبۃ المدینہ،کراچی) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

Comments

Popular posts from this blog

تعارفی تبصرہ مصنفین صحاح ستہ مولانا محمد ارقم رضا برکاتی ازہری فاضل جامعہ احسن البرکات، مارہرہ مقدسہ مدیر سہ ماہی القلم

حضور ﷺ کے امی ہونے کا معنی

سیرت صدیق اکبر رضی الله تعالی عنہ از محمد کامران رضا گجراتی متعلم درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ احمدآباد گجرات